حیدرآباد۔14۔مارچ (اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج بی
جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو
نقل کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور کو تشکیل دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
گجرات کو رول ماڈل بنانا ایک چاکلیٹ کو
دکھانے کے مانند ہے۔ گجرات کی ترقی
ایک کارپوریٹ اداروں کی ترقی ہے۔ جہاں TATAکمپنی کو بیس سال میں ایک روپئے
سود کے عوض قرضہ کو فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ایک کسان کو 12فیصد سودی شرح پر
قرض دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادانی اور گجرات حکومت کے درمیان صنعتی
شراکت داری ہے۔